کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

761652_93249314.jpg

محمد عثمان

حیدر آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈکپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم سری لنکن ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریوں کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں حاصل کرلیا، محمد رضوان 131 رنز کی شاندار اننگز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا گیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری وکٹ 37 رنز پر گر گئی، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابراعظم 10 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے رنز کو آگے بڑھایا تاہم عبداللہ شفیق 103 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنا کر متھیشا پتھیرانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،سعود شکیل 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top