ویب ڈیسک
پاکستان کی فٹبال ٹیم جون میں بھارت جائے گی جہاں وہ ساؤتھ ایشین فٹبال چیمئن شپ میں حصہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ویزوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے عید کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیاجائے گا۔
قومی ٹیم کے غیر ملکی پرواز کے ذریعے بھارت روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ بھارتی ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرئے گی۔
ذرائع کے مطابق ساف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سےمشروط ہوگی۔