ثقافتی مرکز نشترہال میں آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش کا انعقاد

siyahat.jpg

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے ثقافت وسیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ بہت جلد پڑوسی ممالک کی ثقافت پر مشتمل ثقافتی ہفتہ منانے کا اہتمام کیا جائیگا جسکا مقصد خطے کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔اسکے علاوہ ثقافت کے فروغ کے لئے قبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں نشترہال کی طرز پر ثقافتی مراکز بنانے سمیت نشترہال پشاور میں  آرٹ گیلری ی بنائی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور نشترہال میں آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔نمائش میں چائینز سیاحوں نے بھی خصوصی طور پر حصہ لیا اور پینٹنگ کے زریعے صوبے کے دلکش مقامات میں گہری دلچسپی لی۔چائییز سیاحوں کا کہنا تھا کہ خیبر پختوخوا کے قدرتی حسن،دلکش نظاروں اور خوبصورت ثقافت  نے انکو اپنی طرف کھینچ لایا ہے۔افتتاح کے موقع پر سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت سیاحت اور  ثقافت کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات آٹھارہی ہیں۔

اس سلسلے میں وفاقی سطح پر نئی ویزہ پالیسی متعارف کی گئی ہے جسکے تحت 50 ممالک کو ویزہ آن آرائیول اور 175 ممالک کو ان لائن ویزے کی سہولیات فراہم کی جائیگی۔اسکے علاوہ خیبر پختوخوا میں سیاحت کے فروغ کے لئے سفاری ٹرین سروس چلانے پر بھی کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور سے اٹک خورد اور تخت بھائی تک سٹیم سفاری ٹرین بہت جلد فعال کی جائیگی۔اسکے پشاور سے طورخم تک بھی سفاری ٹرین سروس دوبارہ بحال کی جائیگی۔سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں 20 نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہیں جہاں انفراسٹرکچر سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے پر کام جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top