میڈیا کرکٹ لیگ،پی پی سی کینگز نے چھٹا میچ اپنے نام کیا

Graphic1-e1554387786933.jpg

اقبال مہمند

پشاور ؛ گورنمنٹ حسنین شہید ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1 کے گرانڈ میں جاری میڈیا کرکٹ لیگ کے چھٹے میچ میں پی پی سی کینگز نے ایک سنسنی خیز معرکے میں پی پی سی شاہین کو 6رنز سے ہرا دیا۔

پی پی سی کنگز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 100 رنز بنائے، شکیل غالب 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد آصف نے 15 اور طارق متین نے 9 رنز بنائے، پی پی سی شاہین کی جانب سے عمران یوسفزئی اور ناصر نعیم نے 2,2 جبکہ عامر جمیل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

جواب میں پی پی شاہین کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 94 رنز پر آٹ ہو گئی، ذاکراللہ 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پی پی سی کنگز کی جانب سے شکیل غالب نے 3 جبکہ اقبال حیدر نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔شاندار آل رانڈر کارکردگی پر شکیل غالب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top