وزیراعظم نے ڈیزل 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی

27336697_148304875878672_2588520272641854788_n.jpg

سیدرسول بیٹنی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچائیں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top