حالیہ کشیدگی:مولانا فضل الرحمان کی پاک افغان سرحدی صورتحال پر اظہار تشویش

ننننننننننننن.png

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان سرحدی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالکپر زور دیا ہے کہ وہ تحمل، برداشت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں۔

جے یو آئی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات جائز ہیں اور ان پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیے تاہم افغانستان کی خودمختاری اور اس کی داخلی مشکلات کا احترام بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جذباتی رویے اور سخت بیانات دونوں ممالک کے لیے پیچیدگیوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں جس سے خطے کا امن متاثر ہو سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ اعتماد سیکیورٹی فریم ورک تشکیل دیا جائے اور بین الاقوامی مسلمہ ضابطوں کو بروئے کار لایا جائے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی مہم جوئی ہی مسئلے کا پائیدار حل تلاش کر سکتی ہے جبکہ یکطرفہ عسکری کارروائیاں مسائل کے حل کے بجائے مزید پیچیدگیوں کو جنم دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top