پاکستان،بنگلادیش ون ڈے سیریز:پی سی بی نے 3 میچوں کا شیڈول جاری کردیا

Annotation-2026-02-20-1915.png

محمد عثمان

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہوگی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گی، قومی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11 ، دوسرا 13 اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ پچھلے برس جولائی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا بنگلا دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔

جولائی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلا دیش نے جیتی تھی۔

پچھلے سال جولائی سے قبل بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے مئی جون میں پاکستان کا دور ہ کیا تھا جس میں سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 0-3سے جیتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top