حج سیزن کیلئے ویزوں کا اجرا 8 فروری سے شروع ہوگا،سعودی وزارت حج و عمرہ

1553580_6925523_Hajj-Umrah_updates.jpg

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج سیزن کےلیے ویزوں کا اجرا 8 فروری سے شروع ہوگا۔ 

جدہ سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ حج سے 4 ماہ قبل ویزوں کا اجرا قبل ازوقت کرنے کا مقصد عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 73 حج خدمات کے اداروں کے ساتھ بنیادی معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں، بیرون مملکت سے آنے والے عازمین سے متعلق 100 فیصد معاہدے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے عازمین سے متعلق 100 فیصد معاہدے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، 30 ہزار عازمین کی بکنگ ان کے ملکوں سے براہ راست کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top