پاکستان بلغاریہ کے ساتھ بہتر معاشی اور پارلیمانی تعلقات چاہتا ہے،ملک احمد خان

spkear.png

ربیعہ ارشد ترکمان

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بلغاریہ کی سفیر آئیرینا گیناڈیوا گانچیوا نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امور میں مکالمے اور امن پر مبنی مؤقف رکھتا ہے اور دونوں ممالک کی تجارتی برادری کے درمیان روابط کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ پارلیمانی،ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ قومی خبر رساں ادارے جمہوری اقدار کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اے پی پی اور بلغارین نیوز ایجنسی کے درمیان معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا پاک۔بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ بھی دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب زراعت، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع رکھتا ہے اور تعلیمی و افرادی تبادلوں سے نوجوانوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا، جبکہ سیاحت اور ثقافتی تبادلے بھی دوطرفہ روابط کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

اس موقع پر بلغاریہ کی سفیر نے پاکستان اور بلغاریہ کے عوامی روابط کے فروغ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلغاریہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی اور ڈائریکٹر میڈیا راؤ ماجد علی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top