ہزارہ ڈویژن میں ریونیو کیسز مسلسل التوا کا شکار،سائلین رشوت اور تاخیر سے پریشان

Yasir.png

پشاور: ہزارہ ڈویژن میں ریونیو کیسز کے طویل التوا نے سائلین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریونیو محکمے میں زیرِ التوا کیسز کے باعث عوام میں سخت بےچینی پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض اعلیٰ افسران مبینہ طور پر اپنے اثر و رسوخ سے کیسز میں بے جا مداخلت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں معاملات غیر ضروری طور پر لٹکائے جاتے ہیں۔

سائلین کے مطابق اگر “مٹھی گرم” کی جائے تو کیسز بلا تعطل نمٹا دیے جاتے ہیں، جبکہ رشوت دینے سے انکار کی صورت میں انہیں بار بار دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے بلکہ عوام میں سرکاری اداروں کی کارکردگی اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے شفاف طرزِ حکمرانی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کی سطح پر ریونیو محکمے میں ہونے والے عوامی استحصال اور مبینہ رشوت ستانی کے نظام کی شفاف انکوائری کی جائے، تاکہ شہریوں کو بروقت اور درست فیصلوں کے ذریعے درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top