پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور پی کے 22 باجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات باجوڑ علاقہ کوثر پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر توپہ خانہ اور کواڈکاپٹر ڈرونز اور ماٹرگولو کے آزادنہ استعمال سے سویلین آبادی گھروں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے عوام میں انتہائی بی چینی اور غم غصہ پایا جارہا ہیں۔
دی پشاور پوسٹ سے خصوصی گفتکو کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اس ناروا ظلم اور زیادتیاں پر خاموشی انتہائی افسوناک اور معنی خیز ہیں، صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں کا احساسِ کرتے ہوئے اس ظلم اور بربریت اور مسلط شدہ آپریشن پر اپنی آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔
نثار باز خان نے کہا کی عوام کے جان ومال کے تحفظ حکومت وقت اور سیکورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ درای ہیں، عوام کو اس سرد موسم میں اپنے گھروں سے زبردستی نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم اس ظلم اور ناروا عمل کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔
دوسری طرف آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں جب کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، تاکہ کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی، تاکہ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے اس ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

