امن کی بحالی:نوجوان نسل کو اپنا مثبت کردار کرنا ہوگا،لائق زادہ بیٹنی

Laiq.png

سیدرسول بیٹنی

اسلام آباد:تحصیل جنڈولہ کے سابق میئر امیدوار اور قومی مشر لائق زادہ بیٹنی نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس ملک کے نوجوان معاشرے کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا نہ کریں۔ آج کی نوجوان نسل کل کی قوم ہے اور یہی نوجوان نسل ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔

امن کے عالمی دن کے موقع پر (دی پشاور پوسٹ) سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ علاقے میں دیرپا امن کو بحال کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔علاقے میں امن کو بحال کرنے کرنے مشترکہ حکمتی عملی بنائیں گے اور اپنے بنیادی اور انسانی حقوق کو حاصل کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دُنیا بھر میں جہاں بھی انقلاب آیا ہے تو اُن انقلابات کو لانے میں نوجوانوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں پر سرمایہ کاری کریں تاکہ وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر ملک وقوم کی بھاگ دوڑ میں سنبھال سکیں۔

لائق زادہ بیٹنی نے کہا کہ ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں عرصہ دراز سے امن کی صورتحال خراب ہے جس کی سب زیادہ نقصان نوجوان نسل کو پہنچا ہے اور بدامنی نے انکی تعلیمی سلسلہ کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔

سابق میئر امیدوار نے کہا کہ جب کسی بھی قوم پرجب بُرا وقت آیا ہے تو حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانان صف اول میں کھڑے ہوتے ہیں۔ آج کل ہم طلباء کو سیاست کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے دیکھ رہے ہیں۔ وہ کھل کر عوامی مسائل پر بات کرتے ہیں اور ان کے حل کے لئے بہترین تجاویز پیش کرتے ہیں۔اگر اساتذہ ان طلباء کی بھرپور رہنمائی کریں تو یہ طلباء کل کے بہترین رہنما بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top