قلم اور کتاب کے ذریعے جنگی معیشت کی پالیسیوں کو شکست دینگے،ارباب طاہر

546981535_1250186980456083_3948450853866042021_n-1.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ارباب طاہر نے کہا ہے کہ استعماری قوتوں کو پختونخوا کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دینگے۔پختون وطن وسائل سے مالا مال ہے لیکن جنگی معیشت کی پالیسیوں نے پختونوں کو اپنے وسائل سے محروم کردیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار حسن خیل سب ڈویژن پشاور میں باچا خان پبلک لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے قوم کی ترقی میں کتاب کی اہمیت اور باچا خان کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جن اقوام نے کتاب کو اہمیت دی وہ آج دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

ارباب طاہر نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہماری نوجوان نسل کو ایک خاص منصوبے کے تحت قلم اور کتاب سے دور کیا جا رہا ہے تا کہ وہ اپنی بزرگوں کی قربانیوں کے تاریخ سے بے خبر اور جہالت کے اندھیروں میں بھٹکے رہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ فخر افغان باچا خان کی زندگی اور خدائی خدمت گار تحریک کے تعلیمات سے ضرور روشناس کرائیں تاکہ بچوں کو اپنے رہنماؤں کے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔

لائبریری کی افتتاحی تقریب میں ضلعی نائب صدر پشاور ملک مبشر آفریدی،سابق مرکزی لیبر سیکریٹری رانا گل آفریدی،تحصیل صدر حسن خیل سب ڈویژن ڈاکٹر عمران آفریدی،ثمین جان لالا،صدر ویلیج کونسل سمہ بڈبیرہ امتیاز آفریدی اور عاقب آفریدی کے علاوہ کثیر تعداد میں اے این پی کے کارکنوں نے کثير تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے لائبریری کے انتظامات پر پارٹی کے مقامی تنظیم کو مبارکباد دی اور انکی کردار اور کوششوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top