آشوبِ چشم اورڈینگی:صوبائی حکومت صرف بیانات تک محدود نہ رہے،عبدالرزاق آفریدی

cbb98662-335e-4236-b5d9-fe5c29ba91a0.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور: صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر اور سفیر امن عبدالرزاق آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اس وقت ڈینگی اور آشوبِ چشم جیسی وباؤں کی لپیٹ میں ہے لیکن بدقسمتی سے صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام تک ریلیف پہنچانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ضلعی صدر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر ایمرجنسی بنیادوں پر فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں تاکہ غریب اور مستحق لوگ بلا تاخیر علاج کی سہولیات حاصل کر سکیں۔

عبدالرزاق آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ صرف بیانات اور وعدوں تک محدود نہ رہے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو ان مشکل حالات میں سہارا مل سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top