پشاور:جامعہ پشاور کے ریسرچ سکالر عروشہ قاضی نے کامیابی سے اپنے ایم ایس تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور کے شعبہ ماحولیات میں ایم ایس سکالر عروشہ قاضی کی تحقیقی مقالے کی موضوع صوبہ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں ”سموگ سے متاثرہ علاقوں گلبرک ٹاؤن اور اندرون شہر میں آنکھوں کی خشکی کا اندازہ لگانا ” تھی۔
اُنکی تھیسز کے سپروائزر شعبہ ماحولیات کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ یوسف جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینر ڈاکٹر عدنان،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تھے۔
انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کرام کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔