ڈاکٹر جاوید نواب کو سال 2023-2024 کے بہترین محقق کے اعزاز سے نوازا گیا

a266f178-b933-474f-a9e7-13b8af979e57.jpeg

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ ماحولیاتی علوم کے چیئرمین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید نواب کو ان کی شاندار تحقیقی خدمات کے اعتراف میں سال 2023-2024 کے بہترین محقق کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے دیا گیا ہے، جو ان کی علمی و تحقیقی میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے۔

 

ڈاکٹر جاوید نواب کا علمی سفر انتہائی متاثر کن رہا ہے۔ اب تک وہ 85 تحقیقی مقالے شائع کر چکے ہیں، جن میں سے 35 مقالے پہلے مصنف (فرسٹ آتھر) اور کراسپانڈنگ آتھر کی حیثیت سے شائع کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر سال 2023-2024 میں، انہوں نے 16 تحقیقی مقالے بین الاقوامی ہائی امپیکٹ فیکٹر جرائد میں شائع کیے، جو عالمی سطح پر ان کی تحقیق کی اثر پذیری اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کی تحقیقاتی مہارت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ دو پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپس مکمل کر چکے ہیں اور ان کا مجموعی امپیکٹ فیکٹر 450 ہے۔تحقیقی مقالوں کے علاوہ، ڈاکٹر نواب تین کتابی ایڈیٹر اور ایک کتاب کے مصنف بھی ہیں، جو ان کے علمی و تحقیقی میدان میں گراں قدر خدمات کا ثبوت ہیں۔

ڈاکٹر جاوید نواب نہ صرف ایک بہترین محقق ہیں بلکہ وہ نوجوان اسکالرز کی تربیت اور رہنمائی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک 40 ایم فل طلبہ کی کامیابی سے نگرانی کی ہے، جبکہ اس وقت پانچ پی ایچ ڈی طلبہ کی تحقیق کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ یہ ان کے تعلیمی میدان سے گہرے وابستگی اور نئے محققین کی رہنمائی کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر نواب نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان(HEC) ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن(PSF) اور ماحولیاتی تحفظ سوسائٹی کی جانب سے دیے گئے چار تحقیقی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں، جو ان کی تحقیقی صلاحیتوں اور پراجیکٹ مینجمنٹ میں مہارت کو ظاہر کرتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید نواب کو ملنے والا یہ اعزاز ان کی تحقیق سے گہری وابستگی، سائنسی میدان میں ان کی گرانقدر خدمات اور تعلیمی دنیا میں ان کی انتھک محنت کا اعتراف ہے۔ ان کی کاوشیں نئی نسل کے محققین کے لیے مشعل راہ ہیں اور مستقبل میں ماحولیاتی سائنس کے شعبے میں مزید جدت اور ترقی کی راہ ہموار کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top