دی پشاور پوسٹ کی خبر پر ایکشن،حکومت نے شیخ اوتار پُل کیلئے ٹینڈر جاری کردیا

ففف.png

ٹانک:ضلعی انتظامیہ  نے ٹانک میں شیخ اوتار پُل پر تعمیراتی کام کی بندش کے حوالے سے ’’دی پشاور پوسٹ‘‘  کی خبر پر ایکشن لے لیا،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اس حوالے سے روزنامہ آج پشاور میں ای بڈنگ کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کردیا ہے جس میں مختلف بڈرز سے 12 فروری 2025 تک کوٹیشن مانگی گئی ہے۔

گزشتہ کئی سال سے زیر تعمیر یونین کونسل شیخ اوتار کو ٹانک شہر سے جڑنے کیلئے کوڑ کے مقام ہر بارانی ندی پر پُل کا کام فنڈز کے کمی وجہ سے تعمیراتی کام بند ہڑا تھا،5 دسمبر 2024 کو ’’دی پشاور پوسٹ‘‘ پر مذکورہ پُل کے تعمیراتی کام کی بندش کے حوالے سے خبر شائع ہوئی جس کے بعد ضلعی انتظامہ حرکت میں آگئی۔

مذکورہ نیوز رپورٹ کو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

شیخ اوتار پُل کی تعمیر: حقیقت یا افسانہ؟؟؟

ضلعی انتظامیہ ٹانک کی جانب سے شیخ اوتار پُل کی دوبارہ تعمیر کے حوالے ٹینڈر جاری کے بعد اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top