کرم امن معاہدے کے 14 نکات کے ہر شق پر عمل ہوگا،چیف سیکریٹری پختونخوا

nadim.png

ضلع کرم کے پائیدارامن کے حوالے سے کوہاٹ میں آمن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ضلع کرم کے عوام کے شکایات کا ازالہ کریگی۔ امن معاہدہ آسان نہیں تھا، جنہوں نے بھی اس حوالے سے کام کیا مبارک باد کے مستحق ہیں۔امن صرف دستخطوں سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل درآمد سے ہی قائم ہوتا ہے۔

امن معاہدے کے 14 نکات کے ہر شق پر عمل ہوگا جس کے لئے امن قومی جرگہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ آپ امن دشمنوں کی نشاندہی کرتے رہیں ہم حاضر ہوں گے۔ تم سب حکومت کے ساتھ ہیں اور ہماری اس یقین کو قائم و دآئم ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان میری قوم ہے اور قانون نافذ کرنا ہمارا فرض ہے، جنہیں ہر حال میں نافذ کریں گے۔ انہوں نے بنکرز کی دوبارہ مسماری شروع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک فریق نے پہلے سے ہی اسلحہ جمع کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم دوسرے فریق کے پلان کا انتظار ہے۔

اس موقع پر گرینڈ امن جرگہ ممبران کے ساتھ کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ، جی او سی نائن ڈیو میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، انسپکٹر جنرل آف پولیس آختر حیات خان، ڈی آئی جی کوہاٹ عباس خان مروت، ڈی سی کرم محمد اشفاق، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالکرم خان اور دوسرے آرمی و سول آفیسرز موجود تھے۔

اس سے قبل کمشنر معتصم باللہ شاہ نے قیام آمن کے لئے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم نے کہا کہ ضلع کرم میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے پہلی سروے مکمل کی جاچکی ہے اور ان کے پہلے مرحلے میں بگن میں مساجد، سکولوں، بینک، نادرا وغیرہ پر کام شروع کیا گیا ہے اور ان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ گھروں اور مارکیٹوں پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top