نوجوان نسل کرپشن کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں،ڈائریکٹر نیب اخترعلی

naaaaaaaaa.png

سیدرسول بیٹنی

پشاور:قومی احتساب بیرو (نیب) کے زیر اہتمام  ڈیپارٹمنٹ آف کریمنالوجی،جامعہ پشاور میں ’’انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے‘‘ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کاانعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران ڈاکٹر محمد ابرار اور ڈاکٹر جویریہ رضا سمیت کریمنالوجی کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کا مقصد نوجوان نسل میں کرپشن کے خلاف شعور وآگاہی کو پھیلانا تھا تاکہ یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد سٹوڈنٹس عملی زندگی کو کرپشن کی روک تھام کو ممکن بنائے۔

ڈائریکٹر نیب پشاور اخترعلی نے طلباء کو نیب کے مختلف ونگز کے مختلف پروگرامز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا انہوں  نے شرکاء کو ادارے کے آغاز،وژن،مشن،مینڈیٹ اور نیب کے آپریشنل طریقہ کار کے بارے میں پریزینٹشن دی۔سیشن کے آخر میں شرکاء نے نیب پشاور کے افسران سے مختلف سوالات پوچھے۔

ڈیپارٹمنٹ آف کریمنالوجی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین نے کہا اس سیمینار کا مقصد طلباء کو مختلف ریاستوں اداروں کے بارے آگاہی دینا تھا جو کہ کریمنالوجی ڈسپلن کا لازمی حصہ ہے۔انہوں نے  بتایا کہ اس طرح کے سرگرمیوں  سے طلباء کی تربیت اور شخصیت سازی میں اضافہ ہوتا ہے جس میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین طلباء کے ساتھ اپنے اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں جو کہ طلباء کو مستقل میں ریسرچ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top