ایڈوانسڈ انٹرنیشنل ہاسپٹل کیجانب سے ٹریل5،اسلام آباد پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد

cqmp.png

سیدرسول بیٹنی

اسلام آباد: ایڈوانسڈ انٹرنیشنل ہسپتال نے صحت عامہ کی خدمات کے فروغ کے لیے اسلام آباد کے مشہور ٹریل 5 پر ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

اس کیمپ کا مقصد عوام کو مفت طبی معائنہ، مشاورت اور بنیادی علاج کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے متعدد افراد کا معائنہ کیا اور مختلف بیماریوں کے حوالے سے مشاورت فراہم کی۔

طبی معائنے میں خون کی جانچ، بلڈ پریشر، شوگر لیول، اور دیگر ضروری ٹیسٹ شامل تھے۔ اس کے علاوہ ماہرین نے عوام کو صحت مند طرز زندگی اپنانے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کیمپ کے دوران مقامی لوگوں نے اسپتال کی اس کاوش کو سراہا اور اسے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مفت کیمپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ صحت کی بنیادی سہولیات زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچ سکیں۔

ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ اس کیمپ کا مقصد لوگوں میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور انہیں طبی سہولیات تک رسائی دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top