کمیونٹی پولیسنگ نظام کی بہتری میں اکیڈمیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے،پروفیسر جوہر علی

IMG-20240426-WA0024-e1714643437735.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:جامعہ پشاورکے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا ہے کہ اکیڈمیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون سے حکومتی نظام میں بہتری آئیگی جس سے  عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان مثبت تعلقات کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ پشاور کے ڈیپارٹمنٹ آف کریمینالوجی میں ’’ پروفیشنل پولیسنگ انڈر انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز آف ہیومن رائٹس اینڈ ہیومینٹیرین لاء ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹربشارت حسین،چیئرمین آف کریمینالوجی ڈیپارٹمنٹ،جامعہ پشاور نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ نظام کی بہتری اور ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے شعبہ کریمینالوجی کا پلیٹ فارم ہر وقت موجود رہے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکھٹا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

تقریب کے آخر میں اصغرمروت،پروگرام مینجر(پولیس اینڈ سیکیورٹی فورسز) اور نوشین خان،پروگرام آفیسر (آئی سی آرسی) نے جامعہ پشاور اور محکمہ پولیس خیبر پختونخوا سمیت  تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top