فاروق حمزہ
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا پولیس کے ویژن آسان انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے خصوصی دلچسپی کہ پیش نظر ایس پی انوسٹی گیشن کمال حسین نے باڑہ میں ڈی آر سی کا باقاعدہ افتتاح کیا
حلف برداری کی تقریب میں سرکل افسر سوالزار خان و ایس ایچ او باڑہ ہردم گل و دیگر پولیس حکام ،ڈی آر سی ممبران اور علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد میں شرکت کی میمبران سے انکے عہدوں کا حلف لیا گیاڈی آر سی ممبران نے گرم جوشی سے ایس پی انوسٹی گیشن کمال حسین کو خوش آمدید کہا اس موقع پرتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ ائی جی خیبرپختونخوا اور سی سی پی پشاور کے خصوصی دلچسپی کہ پیش نظر ضلع بھر میں ڈی آر سی کو فعال بنایا جارہا ہیں کیونکہ لنڈیکوتل میں بھی کم عرصے میں اچھے نتائج سامنے آہ رہے ہے اور ابتک بہت سارے چھوٹے بڑے تنازعات کا باہمی رضامندی سے حل نکالا گیاہے۔اس کے قیام سے عوام الناس کے مسائل نہایت آسانی سے انکی دہلیز پر حل ہونگے۔ڈی آر سی کے ممبران اللہ تعالیٰ کو خاضروناظر جان کر اپنے خدمات انتہائی ایمانداری اور دیانت داری سے ادا کریں۔اراضی و دیگر تنازعات کی وجہ سے زیادہ تر خون خرابے جنم لیتے ہیں اس کی تدارک اور اصلاح میں ہر ممکنہ کوشش کریں، مصالحتی کونسل کے ممبران فریقین کے مابین غیر جانبداری،انصاف پر مبنی مصالحتی کردار اداکرے جس سے تنازعات بر وقت حل ہوں گے اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوگی اور معاشرے میں امن بھی قائم ہوگا.ڈی آر سی کونسل کا مقصد تنازعات کا حل ہے آپ لوگ دلوں کو جوڑنے والا کام کر رہے ہیں جس کا آجر اللہ تعالی دے گااصل حل وہ ہے جو فریقین آپس میں بغیر کسی لالچ کے بغل گیر ہوں۔
اخر میں مشران نے کونسل کے قیام پر پولیس کے اعلیٰ حکام کے کوششوں کو سراہا اور انہوں نے کہاں کہ تمام مسائل کا حل بات چیت ہے اور علاقے کی امن کہ خاطر ہم فریقین کے درمیان بغیر کسی لالچ کہ انصاف پر مبنی فیصلے کرنگے۔اور پولیس کے ساتھ ہر سطح ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

