باڑہ اور تیراہ بازار کی آباد کاری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

IMG-20240215-WA0016.jpg

فاروق حمزہ آفریدی

ضلع خیبر  PK-71 سے نومنتخب ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی سربراہی میں باڑہ اور تیراہ بازار کی مجموعی آباد کاری کے حوالے گرینڈ اجلاس کا انعقاد میونسپل بلڈنگ باڑہ میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے علاؤہ انچارج خیبر ٹریفک جہانگیر آفریدی، ٹی ایم او باڑہ، تحصیلدار باڑہ، حاجی شیر محمد آفریدی صدر تیراہ تاجر برادری، باڑہ تاجر برادری کے صدور علی محمد اور معراج آفریدی، سعید اللہ آفریدی، باڑہ بازار انچارج اعجاز آفریدی، بلدیاتی نمائندوں، ٹرانسپورٹ یونین، باڑہ تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدور باڑہ تاجر یونین علی محمد اور معراج آفریدی نے کہا کہ ٹی ایم اے باڑہ کی جانب سے باڑہ میں تین قسم کے ٹینڈرز کیئے گئے ہیں، ٹی ایم اے کی جانب سے تاجروں کو کوئی سہولت نہیں دی گئی ہے جبکہ باڑہ بازار کے متاثرہ تاجروں پر ظلم کا نظام شروع کیا ہے، بازار میں ریڑھی بانوں، دوکانداروں اور ٹرانسپورٹ سے ٹیکس کی شکل پیسے وصول کیئے جاتے ہیں، بازار گندگی کا مرکز بن گیا ہے لیکن ٹی ایم اے صرف پیسے بٹورنے میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے باڑہ کے تاجروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہے، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کی جانب سے اس ظلم میں باڑہ کے منتخب بلدیاتی نمائندے برابر کے شریک ہیں، صدر معراج آفریدی اور حاجی فقیر محمد آفریدی نے کہا کہ باڑہ کی آباد کاری کے لئے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹ اڈے اپنے پرانے جگہوں پر بحال کیئے جائیں، قبیلہ شلوبر اور سپاہ کے مشران کو بلایا جائے اور اس اہم مسئلے پر بحث کریں اس کی وجہ سے باڑہ بازار آباد ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ باڑہ بازار میں نکاسی آب نظام نہ ہونے کے برابر ہے بارشوں کا پانی مارکیٹوں میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دوکاندار سخت مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں، اجلاس کے موقع پر صدر تیراہ تاجر برادری حاجی شیر محمد آفریدی نے کہا کہ وادی تیراہ میدان کو سب ڈویژن کا درجہ دیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی واحد دفتر بھی باقاعدہ طور پر شفٹ نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے کہا وادی تیراہ میدان کے بازاروں کی آباد کاری کے لئے ضروری ہے کہ اس پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر روکے گئے کام کو جلد دوبارہ شروع کیئے جائے، تیراہ کے بازاروں میں ٹی ایم اے اہلکاروں کو تعینات کیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ سمیڈا گرانٹ میں تیراہ کے تاجروں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے اس میں ہمیں اپنا حصہ دیا جائے حاجی شیر محمد آفریدی نے کہا کہ وادی تیراہ میدان میں قائم تیراہ فرنیچر انڈسٹری کے مسائل فوری طور پر حل کیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ تیراہ مرکزی باغ بازار میں قائم سبزی منڈی بارش کی وجہ سے کیچڑ منڈی میں تبدیل ہو جاتا ہے جس کی فوری طور پر پختگی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میدان کے عوام کے لیے کام کرنے والوں کو ہمیشہ عزت دی ہے اور آئندہ کے لیے بھی دیں گے۔اجلاس کے موقع پر ایم پی اے عبدالغنی آفریدی نے کہا کہ کل سے باڑہ بازار میں ٹرانسپورٹ کی روانگی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نفری بڑھائی دی جائے گی، تیراہ اور باڑہ بازار میں تجاویزات کے خلاف کام کرنے اور بازار کی مجموعی آباد کاری کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں ایم پی اے کے نمائندے سمیت ٹی ایم اے، پولیس، تیراہ اور باڑہ تاجر برادری کے صدور، ٹرانسپورٹ، بلدیاتی نمائندہ، لوکل مشران اور میڈیا کو شامل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میدان کے بازاروں کے مسائل کے حل کے تیراہ کا جلد دورہ کریں گے، آخر میں ایم پی اے عبدالغنی آفریدی نے اجلاس میں شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top