فاٹا انضمام مخالف تحریکوں کا انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان

IMG-20240125-WA0071.jpg

فاروق حمزہ آفریدی

فاٹا انضمام مخالف تحریکوں کے 8 فروری عام انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ جب تک فاٹا کی پرانی حثیت اور اسمبلیوں میں 12 ایم این ایز اور 8 سنیٹرز بحال نہیں کئے جاتے تب تک ہمارا بائیکاٹ جاری رہے گا قبائلی عوام سے بائیکاٹ اور ووٹ پول نہ کرنے کی اپیل،

اس موقع پر ایف آر کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک سعید خان فاٹا قومی جرگہ اور دیگر انضمام مخالف مشران کے کہنے پر ایم این اے سیٹ پر الیکشن لڑنے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

جب تک انضمام واپس نہیں کیا جاتا اور 12 ایم این ایز اور 8 سینیٹرز بحال نہیں کئے جاتے ہر قسم کے الیکشنز سے بائیکاٹ جاری رہیگا۔

سپریم کورٹ انضمام مخالف کیس میں جلد از جلد لارجر بینچ تشکیل دیکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

یہ فیصلے آج شاہد آفریدی سپورٹس گراونڈ آکا خیل باڑہ خیبر ایجنسی کے مقام پر الیکشنز بائیکاٹ اور انضمام مخالف ایک منعقدہ جرگہ میں کئے گئے۔جسمیں انضمام مخالف تحاریک اور مشران کے علاوہ فاٹا کے قبائل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں شفیع اللہ خان تحریک اتحاد قبائل نے درگئی ملاکنڈ ایجنسی سے ملک بسم اللہ خان کی دعوت پر خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

فاٹا قومی جرگہ کے رہنماء ملک بسم اللہ خان آل قبائل لویہ جرگہ کے ملک محمد حسین کے علاوہ ملک فضل الرحمان ملک نجیب اللہ ۔ملک داود شاہ حاجی رحیم شاہ کوکی خیل ملک سید مرجان جعفر شاہ سپاہ حاجی موسی خان حاجی صفت شاہ ملک الف خان حاجی مہربان شاہ حاجی شیر بھادر نے خیبر ایجنسی سے ملک جلال خان وزیر نے وزیرستان سے ملک نائب خان ملک شاہ محمود ملک سعیدخان خان ملک یونس خان تور جھنڈے تحریک کے مشر عبد المالک نے ایف آر کوہاٹ سے ملک یار محمد ایف آر پشاور سے ملک محمدی شاہ ملک اکبر خان ملک دفور خان ملک شاھی بخت نے باجوڑ سے ملک نجیب الرحمان اورکزئی ملک میر افضل ملک حکیم خان ملک امان اللہ مہمند ایجنسی ملک ڈاکٹر تورات آفتاب کرم ایجنسی سے شرکت کی۔

مقررین نے حالیہ الیکشنز سے یکسر بائیکاٹ کا اعلان کیا اور تمام قبائل سے اپیل کیا کہ ان انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ جرگہ نے درہ آدم خیل۔کوہاٹ کے حلقے سے ایم این اے کے امیدوار ملک سعید خان آفریدی اور باڑہ سے صوبائی سیٹ کے امیدوار خیبر یونین کے سابق صدر حاجی بازار گل سے دستبردار ہونے کو کہا۔ جس کے جواب میں ملک سعید خان نے الیکشن لڑنے سے انضمام مخالف ایجنڈے کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا جسے جرگہ نے بہت سراہا جبکہ جرگہ میں موجود حاجی بازار گل سابقہ صدر خیبر یونین پاکستان نے بھی اپنے ساتھیوں اور یونین کے رفقاء سے مشورے کے بعد دستبردار ہونے کا وعدہ کیا۔

جرگہ نے مشترکہ طور پر سپریم کورٹ سے اپیل کیا کہ ان کے انضمام مخالف کیس میں جلد از جلد لارجر بینچ تشکیل دیکر سماعت مقرر کی جائے اور قبائل کو جلد از جلد انصاف دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top