ضلع خیبر حلقہ این اے 27 پر جماعت اسلامی کے امیدوار شاہ فیصل آفریدی کی حمایت کا اعلان

IMG-20240124-WA0006.jpg

فاروق حمزہ آفریدی

ضلع خیبر باڑہ کے مشران نے متفقہ طور پر حلقہ این اے 27 پر جماعت اسلامی کے امیدوار شاہ فیصل آفریدی کی حمایت کا اعلان کردیا، باڑہ کے مشران نے متفقہ امیدوار لانے کیلئے ملک وارث خان آفریدی کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ملک محمد علی کو کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا اور باڑہ عالم گودر کے مقام پر سفیر حویلی میں تمام قبیلوں مشران پر مشتمل مشاورتی جرگہ میں یہ اعلان کیا گیا، مشاورتی جرگہ میں ملک دین خیل ، قمبر خیل ، شلوبر قمبر خیل ، اکاخیل ، سپاہ، کمر خیل ، ستوری خیل، ذخہ خیل کے مشران اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک وارث خان، ملک محمد علی ، ملک ظفر، اسرافیل، شاہ جہان افریدی، حاجی مغل باز، حاجی نصیب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے میں شاہ فیصل آفریدی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں شاہ فیصل آفریدی نے امن کی آواز بن کر بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ، اور انہیں اس بار پارلیمنٹ کی سطح پر عوام اور علاقے کی ترقی کیلئے موقع ملنا چاہئے تاکہ ایک مؤثر اور توانا آواز کے ساتھ پارلیمنٹ میں پسماندہ علاقے کی ترقی اور امن کے قیام کے لئے آواز بلند کریں ، انہوں نے کہا کہ این اے کے لئے جتنے بھی امیدوار مقابلے کیلئے کھڑے ہیں وہ سب ہمارے لئے محترم ہیں لیکن اس بار ہماری خواہش ہے کہ قومی اسمبلی کیلئے شاہ فیصل آفریدی کو موقع دے کر منتخب کیا جائے جرگہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شاہ فیصل آفریدی کو متفقہ امیدوار لانے کیلئے تمام کوششیں کی جائیں گی اور ان کے مدمقابل امیدواروں کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں ان کے حق میں دستبردار کیا جائے گا، س سلسلے میں ملک وارث خان آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر ملک محمد علی کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا جو ہر قبیلے سے تین تین مشران کا انتخاب کرکے امیدواروں کے ساتھ مذاکرات کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top