ریحان محمد
سوشل میڈیا صارفین اس بات پر یقین کرتے نظر آتے ہیں کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کو پنجاب آنے کے لئے ویزہ کارڈ لانا ضروری قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے یہ خبر زیر گردش ہے۔
دعویٰ
"بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے باشندے پنجاب آنے کے لئے ویزہ کارڈ استعمال کریں گے۔” جبکہ یہ دعویٰ غلط ہے۔
فیکٹ چیک
سوشل میڈیا پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے باشندوں کو پنجاب کے لئے ویزہ کے حوالے سے وائرل ہونے والی ایک تصویر پر خبر کو جب دی پشاور پوسٹ نے گوگل ریورس ایمج پر سرج کیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر صرف عام صارفین نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جبکہ کسی بھی نیوز چینل سے یہ خبر یا تصویر شیئر نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ نجی ٹی وی چینل کے فیس بک اور ایکس ایکونٹ سمیت ان کے سوشل میڈیا ایکونٹس سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ پچھلے دو مہینوں سے انہوں نے اس حوالے سے کوئی خبر نہیں چلائی ہے۔
سوشل میڈیا فلیٹ فورم ایکس پر ایک صارف نے یہاں پر 26 نومبر کو غلط معلومات کے ساتھ پوسٹ کیا ہے جس کو اب تک 22 ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔ اس طرح ایک اور صارف نے بھی یہاں پر پوسٹ کیا ہے اور غلط معلومات دی ہے جس کو ابھی تک 35 ہزار سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔
حقیقت
یہ تصویر اصل میں ایڈٹ ہوا ہے اور تصویر کے ساتھ نیچے خبر جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بہت سے لوگوں نے یہاں پر کمنٹس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
لہذا یہ دعویٰ غلط ہے۔