افغان بچوں کی سکولوں سے نکالنے کی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

فففف.jpg

ریحان محمد
سوشل میڈیا پر پاکستان کے شہر کراچی میں سکول سے افغان بچوں کے نکالنے کے حوالے سے ایک غلط ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں غلط دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی سکولوں سے افغان مہاجرین بچوں کو زور سے نکالے جارہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

دعویٰ
"پاکستان کے سرکاری سکولوں سے افغانی بچوں کو زبردستی نکالا جارہا ہے، جب بچوں کو سکول سے زبردستی نکالنے جا رہے تھے تو سارے بچے زار و قطار رو رہے ہیں، انتہائی دلخراش مناظر ہیں کوئی بھی مسلمان اور افغان اس منظر کو دیکھ کر روئے بغیر نہیں رہ سکتا۔”

فیکٹ چیک
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکول کے بچیں سکول سے نکلتے ہیں اور رو رہے ہیں۔ اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کی مختلف طریقوں سے جاننے کی کوشش کی گئی۔

ویڈیو کی سکرین شاٹ جب گوگل ریورس ایمج پر سرچ کی تو یہ ویڈیو افغانستان میں پہلی بار افغانستان کے ایک سیاسی لیڈر محمد ابراہیم الکوزئی کی فیس بک بیج سے 29 ستمبر 2023 کو اپلوڈ ہوئی ہے جس انہوں نے صرف یہ بیان کیا ہے کہ
لہ اوخکو مو صدقہ شم؛
زما د قام د تعلیم تگے ملالیو!
لیکن اس کے نیچے کمینٹس سے معلوم ہوا کہ اس سکول کی استانی مر چکی ہے اس وجہ سے یہ بچیں رو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے لوگوں نے بھی اس کے بعد اپلوڈ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ افٖغانستان کے سکول کے بچیں ہیں جو اپنی استانی کی مرنے پر رو رہے ہیں۔

حقیقت کیا ہے؟
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں نے سویٹرز بھی پہنے ہوئے ہیں اور یہ ویڈیو سردیوں میں بنی ہوئی ہے اور پاکستان کے کراچی اور کوئٹہ میں اس وقت شدید گرمی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں نے جو لباس پہنا ہوا ہے یہ افغانی سکولوں کا ڈریس ہے جبکہ یہ ڈرس پاکستانی سکولوں کا نہیں ہے اگر یہ بچیں پاکستانی سکول میں پڑھتے تو ان کے سکول کا لباس بھی پاکستانی سکولوں کے طرح ہوتا۔

یہ ویڈیو پاکستان میں سوشل میڈیا پر تب سے شیئر ہونی لگی جب پاکستان میں آباد غیر قانونی افغانیوں کی گرفتاری اور ان کی خلاف کاروئی تیز ہونے لگی ہیں، سوشل میڈیا پر اس کے علاوہ بھی افغان مہاجرین کی گرفتاریوں کی خبریں اور ویڈیوز شیئر ہورہے ہیں۔ اس وجہ سے زیادہ تر لوگ بغیر تحقیق کے اس غلط ویڈیو پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں یہ پرانی ویڈیو ہے جو افغانستان کی ایک سکول میں بنائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top