سیدرسول بیٹنی
پشاور : حکومت خیبر پختونخوا اور یوایس ایڈ کی ذیلی ادارہ ( ای آر ڈی اے) کے تعاون سے پشاور میں دوروزہ بین القوامی زرعی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔نمائش کا مقصد مقامی کسانوں او ر زراعت کے شعبے سے منسلک دوسرے کاروباری حضرات کو نیٹ ورکنگ اور پارٹنرشپ کیلئے قومی سطح پر پرائیویٹ سیکٹر کے کمپنیوں کے ساتھ جڑنا تھا۔
نمائش میں لائیو سٹاک اینڈ ڈئیری ڈویلپمنٹ ڈیپاٹمنٹ خیبر پختونخوا،لائیو سٹاک فارمرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کےنمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یو ایس ایڈ (ای آر ڈی اے)کے چیف پارٹی شاد محمد خان نے دی پشاور پوسٹ کو بتایا کہ اس نمائش کا مقصد چھوٹے پیمانے پر کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور خیبر پختونخوا کے پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
لوئر وزیر ستان وانا سے تعلق رکھنے والے غلام اکبر نے دی پشاور پوسٹ کو بتایا کہ میں نے شرکاء کیلئے اپنے سٹال پر زیتون کے تیل اور دیگر مصنوعات کو پیش کیا ہے جو کہ مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ چھوٹے کاروباری طبقہ خیبر پختونخوا کے معاشی استحکام میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔
نمائش کے دوران یو ایس ایڈ،ای آر ڈی اے کے تعاون سے شرکاء کیلئے مارکیٹ تک رسائی اور نیٹ ورکنگ کے موضوعات پر مختلف سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں ایک سو سے زائد شرکاء نے شرکت کیں جن میں ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی مختلف کمپنیاں،پبلک سیکٹر کے محکمے،کسان اور شعبہ زراعت سے منسلک دوسرے کاروباری افراد شامل تھے۔سیشن کا مقصد مقامی کسانوں کی انٹرنیشنل مارکیت تک رسائی ، قومی سطح کے نجی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ روابط پیدا کرنا اور ضم شدہ اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر بااختیار بنانا تھا