ریاست مخالف تقاریر:سابق ایم این اے علی وزیر اور ایمان مزاری کی ضمانت منظور

369625421_709496247858495_4620789904449318968_n.jpg

سیدرسول بیٹنی

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں انسانی حقوق کی علمبردار ایڈوکیٹ ایمان حاضر مزاری اور پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت  کی۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید، شیریں مزاری اور وکیل صفائی عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے، ایمان نے تقریر میں کہا ریاستی افسران نے غداری کی ہے، ایمان مزاری کی تقریر کی یو ایس بی ابھی آنی ہے۔  ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ بھی عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کے وکلا نے ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے دلائل دیے جس پر عدالت نے دونوں کی 30، 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top