پشاور:محکمہ موسمیات نے آج سے خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ چھوٹی، بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔
مراسلے کے مطابق بارشوں سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، ڈی آئی خان کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے، طوفان کی صورت میں عوام بجلی کے تاروں، کمزور تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائی جائے، پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں، تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ انتظامیہ مون سون کے دوسرے سپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کرے