ناروے فٹبال کپ 2023 : پاکستان اسٹریٹ چائلڈفٹبال ٹیم بھی شرکت کرے گی

327445_664740_updates.webp

عالمی سطح پر  نوجوانوں کے سب سے بڑے فٹبال ٹونامنٹ ناروے کپ 2023 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈفٹبال ٹیم  بھی شرکت کرے گی۔

عالمی سطح کے اس مقابلے کے لیے  پاکستان کی اسٹریٹ فٹبال ٹیم بھی ناروے کا دورہ کرے گی، نوجوانوں کی یہ ٹیم مسلم ہینڈس کے ماتحت ناروے جائے گی۔

مسلم ہینڈس کے ترجمان علی چوہدری کے مطابق آنے والے دو ہفتوں میں اسلام آباد میں ٹرائلز رکھے جائینگے جس میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیم مکمل کی جائیگی۔

فٹبال  ٹورنامنٹ ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگا اور  ایونٹ 26 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم دو بار ناروے کپ میں شرکت کر چکی ہے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم  2014 میں کواٹر فائنلسٹ جبکہ 2016 میں رنراپ رہ چکی ہے۔

گزشتہ سال دوحا میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top