اماراتی ائیر لائن میں پاکستانیوں کیلئے نوکریاں،ناقابل یقین تنخواہ

hhhh.jpg

اماراتی ایئرلائن نے پاکستان کے دو بڑے شہروں اسلام آباد اور کراچی کے شہریوں کے لیے بڑے پیمانے میں نوکریوں کا اعلان کر دیا۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس 17 مئی اور 19 مئی کو بالترتیب اسلام آباد اور کراچی سے ’کیبن کریو‘ کی بھرتیاں کرے گی۔ انٹرویو اور تشخیص کا عمل ان تاریخوں کو صبح 9 بجے شروع ہوگا اور صرف ان امیدواروں کو بلایا جائے گا جو اس کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دیں گے۔

نوکری کی شرائط

ایمریٹس کیبن کریو کے لیے اہلیت، امیدواروں کو درج ذیل تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا:

  • انگریزی میں مہارت۔
    ایک دوستانہ اور تعاون کرنے والی شخصیت۔
  • قد کم از کم اونچائی 160 سینٹی میٹر سے 212 سینٹی میٹر۔
  • یو اے ای کےملازمت کے ویزا کے معیار پر پورا اترتا ہو۔
  • مزید برآں، امیدوار مہمان نوازی یا کسٹمر سروس کے شعبے میں میں کم از کم ایک سال کا تجربہ رکھتا ہو۔
  • تعلیم ہائی اسکول تک اور جسم پر ٹیٹو کا کوئی نشان موجود نہ ہو۔

تنخواہ اور مراعات

ایمریٹس اپنے عملے کے ارکان کو کئی پرکشش فوائد پیش کرتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

  • بنیادی تنخواہ چار ہزار 430 درہم، فلائنگ کے دوران فی گھنٹہ 63.75 اضافی ملیں گے، ماہانہ اوسط تنخواہ تقریباً دس ہزار 170 درہم
  • ہوٹلنگ
  • گھر کی سہولت، مفت بجلی اور پانی سالانہ 30 دن کی چھٹی بمعہ ٹکٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top