پاکستان میں رواں سال شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ،اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

.png

سیدرسول بیٹنی

اقوام متحدہ نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کا خطرہ ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرے کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال سے مختلف ملکوں میں جون میں شدید بارشوں سے سیلاب اور غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ سال 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top