اے این پی کا ملک میں جاری صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان

anp-also-decides-against-contesting-by-polls-1677002674-1092.jpg

فیض الوہاب یوسفزئی

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے ملک میں جاری صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا اعلان کر دیا۔

رہنما اے این پی امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ اے پی سی 3 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی، اے پی سی میں شرکت کی دعوت تمام سیاسی جماعتوں کو دی جائے گی۔اس کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہاکہ انتخابات 8 اکتوبر کو پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہییں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد منظور کی گئی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top