پاکستان کمیونٹی سپورٹ پروجیکٹ فلاحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،عباس خان

dddd.png

شمائلہ آفریدی

پاکستان کمیونٹی سپورٹ پروجیکٹ کے مینجر عباس  نے کہا کہ ملک میں بجلی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تاجکستان سے براستہ افغانستان کاسا 1000 ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے جس میں 1000 ٹرانسمیشن لائن پاکستان لنڈیکوتل تحصیل اول خان کلی سے نوشہرہ تک 113 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بنتی ہے وہاں پر دونوں اطراف دو دو کلومیٹر کے اندر جو چار کلومیٹر بنتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  ایک روزہ معلوماتی دورہ کے دوران میڈیا نمائندوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کیا،مینجر عباس نے کہا کہ پاکستان کمیونٹی سپورٹ پروجیکٹ عوامی شراکت داری پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جس کے لئے 165 کمیٹیاں بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تین اضلاع خیبر. پشاور اور نوشہرہ میں 160 گاوں میں کمیٹیاں پراجیکٹس کی نشاندہی کرکے 15 ملین ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کررہے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں۔نوشہرہ کا جلوزئی ایک پسماندہ علاقہ ہے ، یہاں لوگوں کو عرصہ داراز سے کئی بنیادی مسائل درپیش ہیں۔

جلوزئی کے مشران کا کہنا تھا کا ترقیاتی کام کرنے سے ہمیں بہت اسانی پیدا ہوگئی ہیں ،پہلے گلیاں کچی تھی بارش کی صورت میں چلنا نا مکمن ہوجاتا تھا ۔ روڈ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار تھا اس پر بھی سی پی ٹی نے روڈ کی تعمیر کی۔۔اس پروجیکٹس میں ایرگیشن ٹیوب ویلز بھی شامل تھا جس کو مکمل کیا گیا ہے۔ اس ٹیوب ویلز سے کاشتکاری کیلئے وافر مقدار میں پانی سے فصلیں سیراب ہورہی ہیں۔

مقامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کسی ایم این اے ایم پی اے نے عوام کو ریلیف نہیں دیا ہیں۔ ووٹ لیکر بھاگ جاتے ہے پہلی دفعہ ہمارے لئے ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔ ہمارا علاقہ بہت پسماندہ ہے ہم چاہتے ہیکہ خواتین کیلئے ووکیشنل سینٹرز ، طبی سہولیات کی فراہمی، مزید ایری گیشن ٹیوب ویلز ،روڈز ہمارے اہم مسائل ہیں اس پر کام کر کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پروجیکٹس مینجر عباس نے کہا کہ سی ٹی سی ایس کے تحت 33 پروجیکٹس مکمل ہو چکے ۔165 ترقیاتی منصوبوں کے اپرول دے چکے ہیں اور 70 مکمل ہو چکے ہیں اسکے علاوہ گوڈ ول 125 ترقیاتی منصوبوں میں 70 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 165 ترقیاتی منصوبوں میں 109 خیبر 35 پشاور اور 26 نوشہرہ کے پروجیکٹس ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے زریعے مختلف علاقوں میں مزید سٹریٹ پختگی ایرگیشن ٹیوب ویلز سولر سسٹم اور دوسرے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جس میں کئی منصوبے مکمل کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ساتھ خواتین اور یوتھ کے لئے بھی پروجیکٹس لا رہے ہیں جس پر جلد کام مکمل کرکے شروع کیا جائے گا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top