صوبائی حکومت پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے،ڈاکٹر امداد اللہ

cs.jpg

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر امداد اللہ بوسل کی زیرِ صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، پاک فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران، ڈی جی ہیلتھ، کوآرڈینئٹر و ڈپٹی کوآرڈینئٹر ای او سی، نیشنل ٹیم لیڈ یونیسف، ڈائریکٹر ای پی آئی، ڈبلیو ایچ اور یونیسف کے نمائندگان، روٹری انٹرنیشنل کے نمائندگان، اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

کوآرڈینئٹر ای او سی آصف رحیم نے فروری کی جاری خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے۔صوبائی حکومت پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top