سیدرسول بیٹنی
ڈیرہ اسماعیل خان: سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی علی امین خان گنڈہ پور کے فوکل پرسن برائے ترقیاتی منصوبہ جات نواز خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ شہر میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائی جائیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار شیر شاہ سوری ٹاؤن،یوسی کوٹلہ سیدان وارڈ نمر 3 میں اہلیان علاقہ کیلئے ایک کلو میٹر بلیک ٹاب روڈ اور 100 کے وی ٹرانسفرمر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
نواز خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ عوام سے ٹیکسوں کے ذریعے اکھٹا کئے جانے والا رقم دوبارہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے تاکہ لوگوں کی زندگی میں بہتری اور آسانی پیدا ہوجائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوکل پرسن برائے واپڈہ سید ثناء اللہ شاہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اپنی کارکردگی کے ذریعے مخالفیں کو جواب دیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر ہوجائیں۔
تقریب میں مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں پر پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے آرگنائزر شیر شاہ سوری ٹاؤں کے رہائشی نے بتایا کہ علاقے کے لوگ عرصۃ دراز کچی سڑک اور بجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے طرح طرح کے مسائل کا شکار تھے لیکن ایم این اے علی امین خان گنڈہ پور کی عوامی سیاست اور خدمت نے اہلیان علاقہ کے مسائل کو بروقت حل کرکے عوامی نمائندے کا حقیقی کردار ادا کیا۔