جامعہ گومل:وی سی نے علی امین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا

53865567_10214694584341915_6010736207388999680_n.jpg

ڈیرہ اسماعیل خان:گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورکے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔

وائس چانسلر نے خط میں لکھا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی طرف سے واٹس ایپ پیغامات پر مجھے دھمکیاں ملی رہی ہیں جبکہ میڈیا کے ذریعے بھی علی امین گنڈاپورنے توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق مجھ پر جھوٹی الزام تراشی کی جا رہی ہے اور میرے خلاف عوام کو اکسایا جارہا ہے۔

وی سی گومل یونیورسٹی نے ایف آئی اے سے درخواست کی کہ کار سرکار میں مداخلت پر علی امین کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، سنڈیکیٹ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

scroll to top