انتظامیہ شاہراؤں اور سڑکوں کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے،کمشنر ڈیرہ

61976067-15b9-4ef7-a840-4f2c06f4adb5.jpg

ڈی آئی خان:کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامر آفاق کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سمیت، این ایچ اے، پی کے ایچ اے و دیگر متعلقہ اداروں کی دن رات کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی تقریباً 260 کلومیٹرسے زائد کی، شاہراؤں اور رابطہ سڑکوں پر کام مکمل کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے

ان شاہراؤں میں ڈیرہ اسماعیل خان – ٹانک روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان – بنوں روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان – اسلام آباد سی پیک، ڈیرہ اسماعیل خان – چشمہ روڈ، ہتھالہ – کلاچی روڈ،ٹھٹھہ بلوچاں روڈ،رمک تا شاہ جمال روڈ،پرواہ تا مکڑ روڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تقریباً 70 لنک روڈز (چھوٹی سڑکوں) پر بھی کام مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جس کی نگرانی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان خود کر رہے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد ان پر کام مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمشنر ڈیرہ عامر آفاق نے سیلابی صورتحال اور اقدامات سے متعلق اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران احکامات جاری کیے تھے کہ نہ صرف ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں بلکہ شاہراؤں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی و دیگر سرگرمیاں انجام دینے میں مدد ملے جبکہ شاہراؤں اور دیگر سڑکوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی تکالیف کا بھی ازالہ یقینی بنایا جا سکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top