جامعہ پشاور کے گریڈ 17 کے تمام ملازمین کا 2 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کیلئے وقف

6cda4a57-7951-4fb3-b5f5-647bc425e8dc.jpg

سیدرسول بیٹنی

پشاور:پاکستان کی تاریخ کے بد ترین سیلاب اور اس سے ہونے والے نقصان کے پیش نظر یونیورسٹی آف پشاور نے سیلاب متاثرین کے لئے امداد جمع کرنے اور اس کو متاثرین میں تقسیم کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر لی ہے۔

اس بات کا فیصلہ اور منصوبہ بندی آج جامعہ کے وائس چانسلر جناب پروفیسر ادریس صاحب کی سربراہی میں دن بھر جاری رہنے والی میٹنگ میں کیا گیا جس میں پروفیسر یورید حسن ضیاء صاحب، رجسٹرار جناب سیف اللہ صاحب، پرووسٹ آفس کے ڈاکٹر فضل شیر صاحب، جناب شیراز صاحب، جناب نوید سردار صاحب، ٹرانسپورٹ آفس کے جناب زاہد صاحب، ایڈمن آفس کے جناب مظفر صاحب، ڈائریکٹر کمیونٹی سروس پروگرام ڈاکٹر شکیل احمد صاحب، اور سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عمران احمد ساجد صاحب نے شرکت کی۔

میڈیا آفس جامعہ پشاور کے مطابق فوری منصوبہ بندی کے تحت جامعہ پشاور نے پرووسٹ آفس میں فلڈ ریلیف کنٹرول روم قائم کر دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فلڈ ریلیف کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے جس میں صاحب حیثیت لوگ اپنی حیثیت ہے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی آف پشاور صوبائی و ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر نوشہرہ اور چارسدہ میں فلڈ ریلیف کے بیس کیمپ قائم کر ے گی جہاں پر متاثرین سیلاب کے لئے یونیورسٹی آف پشاور کے اساتذہ، طلباء، دیگر ملازمین کی طرف سے جمع کئے گئے خوراک و دیگر اشیاء کو تقسیم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور کے گریڈ 1 سے 16 تک ہے ملازمین کی یک دن کی تنخواہ جب کہ گریڈ 17 سے اوپر کے تمام ملازمین نے اپنی 02 دن کی تنخواہوں کو سیلاب زدگان کی امداد کے لیے وقف کر دی ہے۔

اس کے علاوہ فلڈ ریلیف ہیلپ لائن بھی جاری کر دی گئی ہے جس پر امداد دینے والے اور متاثرین کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک ڈاکٹر شکیل احمد کو فلڈ ریلیف کے لئے فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top