لوئر دیر میدان سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف عوم سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرے میں عوام نے مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے حملے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لانے کا مطالبہ کیا۔۔
مظاہرین نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ تین دن میں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے ہزاروں افراد کیساتھ دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ۔
مظاہرین نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے قرار وقعی سزا دلانے کا مطالبہ کیا جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی میدان عتیق رحمان نے اس موقع پر کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی پر حملہ پورے علاقہ میدان پر حملہ ہے۔ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔مقامی رہنما سید الطاف جان نے کہا کہ سانحہ پر میدان کے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
واضح رپے کہ کچھ دن قبل نامعلوم افراد کے حملے میں دیر سے پی ٹی آئی کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کا بھائی،بھتیجے سمیت چار افراد شہید ہوئے تھے۔