کپتان کے 11 کھلاڑی آؤٹ،اسپیکر قومی اسمبلی نے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے

293517_9433849_updates.webp

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ اسپیکر نے استعفے آئین کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظورکیے، استعفوں کے نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیےگیے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل کو  اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔

 صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 3ارکان کے استعفے منظور کیےگئے ہیں جب کہ مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مستعفی 131 ارکان کو اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

scroll to top