ضلع خیبر:وادی تیراہ میں باغ امن میلہ 2022 اختتام پذیر

8385cd44-1cd6-41b6-a349-365479ddede2.jpg

سیدرسول بیٹنی

وادی تیراہ میں 3 روزہ  باغ امن میلہ 2022 اختتام پذیر ہوگیا۔

قبائلی ضلع خیبر کا علاقہ تیراہ جو ایک دور میں دہشت گردی کی علامت سمجھا جاتا تھا، دہشت گردوں کی کارروائیوں کے بعد پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کے بعد دیگر قبائلی اضلاع کی طرح اس علاقے میں بھی امن قائم ہوا جس کی بدولت نا صرف یہاں سے کوچ کرنے والے قبائل واپس آ رہے ہیں بلکہ اب اس علاقے میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور مختلف ایونٹس کا انعقاد امن کی ضامن ہیں.

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے 23 سے 25 مئ تک ‘باغ امن میلہ’ کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس میگا ایونٹ میں بچوں نے قومی پرچم لہرایا، میلے میں مارچ کرتے ہوئے بینڈ نے خوبصورت دھنوں کے ذریعے شرکاء سے خاص داد وصول کی اور بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے۔

اس موقع پر پاکستان آرمی کی ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ میلے میں خٹک ڈانس اور دیگر علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا اور کیڈیٹ کالج وارسک کے طلباء نے بھی  جمناسٹک اور گھڑ سواری کے جوہر دکھائے۔

باغ امن میلہ کی سب سے خاص بات پیرا گلائیڈنگ، پاور گلائیڈنگ اور فری فال جمپ کا مظاہرہ تھا۔ پاکستان آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آباد کے جوانوں نے پیرا گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا خوبصورت مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے فری فال کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

scroll to top