باجوڑ:ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر باجوڑ کی جانب سے ضلع میں عوام کو معائنے کے لئے غیر حتمی انتخابی فہرستیں رکھ دی گئ ہیں جس کیلئے ضلع بھر میں قائم 127 ڈسپلے سنٹرز ترتیب دی گئی ہیں یہ فہرستیں ضلع باجوڑ کی 127 ویلج کونسلز/نیبرہڈ کونسلزمیں رکھی گئ ہیں جس کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس میں تعینات عملہ کی ضروری تربیت بھی مکمل کی جاچکی ہے ۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر ضلع باجوڑ اجمل حفیظ کے مطابق ہر ڈسپلے سنٹر میں ڈسپلےسنٹر انچارج مقرر کیاگیا ہے اگر کسی شخص کا نام اپنی متعلقہ فہرست میں موجود نہ ہو اور اسکے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہے تو ڈسپلے سنٹر انچارج سے متعلقہ فارم -15 حاصل کر کے اور اسے پُر کرنے کے بعد اسی ڈسپلے سنٹر میں جمع کروایا جاسکتا ہے جبکہ کسی ووٹرکے نام پر اعتراض کےلئےفارم- 16 حاصل کیا جا سکتا ہے اسی طرح جس ووٹر کے کوائف میں کوئی غلطی ہے تو اسکی درستگی / تصحیح کے لئے فارم-17 بھی ڈسپلے سنٹر پر دستیاب ہے
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرزکو اپنے کوائف جاننے کے لیے موبائل فون پرمیسج کی سہولت بھی مہیا کی ہے جس کے لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر سینڈ کر کے اپنے کوائف کے بارے میں تصدیق کی جاسکتی ہے۔
ضلعی الیکشن کمشنر نے ووٹرز سے گزارش کی کہ وہ اپنے علاقہ میں قائم ڈسپلے سنٹر میں جا کر اپنا اور اپنے گھرانےکے ووٹ کے اندراج کی جانچ پڑتال کریں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں ڈسپلے سنٹرر انچارج یا ضلعی الیکشن آفس سے رابطہ کریں ان غیر حتمی انتخابی فہرستوں کا معائنہ 21 مئ 2022 تا 19 جون 2022 تک کیا جاسکتا ہے،تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی ممبران سے اپیل کی جاتی ہے کہ انتخابی فہرستوں کو غلطی سے پاک اور شفاف بنانے میں الیکشن کمیشن کے عملہ سے بھر پور تعاون کریں اور ڈسپلےکے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ غلطیوں سے پاک اور شفاف انتخابی فہرستیں جمہوری عمل کو مکمل اور مظبوط بنانے میں اہم کر دار ادا کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ تمام فارم ڈسپلے سنٹرز پر بلا معاوضہ دستیاب ہیں اور ان کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہے ان تمام فارمز پر فیصلہ کرنے کے لئے حاکم نظر ثانی کا تقرر کر دیاگیا ہے ۔