تیراہ کے تحصیلدار کے تبادلے تک علاقے میں پولیو سے بائیکاٹ جاری رہے گا، عمائدین

2e5e7e05-2567-4c5a-a872-1fec155a4827.jpg

ذاکر آفریدی

باڑہ:ضلع خیبر کے علاقے تیراہ سے تعلق رکھنے والے مشران نے کہا کہ جب تک وادی تیراہ تحصیلدار داؤد تبدیل نہ کیا جائے تب تک قوم ملک دین خیل تپہ عمر خان خیل کے پولیو سے مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا ۔ایم این اے اقبال آفریدی کو بار بار ان کے خلاف شکایت کیا لیکن ایم این اے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیتا.آفریدی اقوام کے مشران تحصیلدار داؤد کے تبدیلی کو قومی تعصب نہ بنائے چونکہ داؤد رشوت خور اور نااہل آفیسر ہے جو پیسوں اور اثر رسوخ کے بنیاد پر کام کرتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار قوم ملک دین خیل تپہ عمر خان خیل نکے مشران نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میرخان خیل وادی تیراہ اور باڑہ میں متفقہ طور پر پولیو سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے تب تک وادی تیراہ تحصیلدار داؤد کو تبدیل نہ کیا جائے کیونکہ تحصیلدار نے وادی تیراہ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہے جو کہ ایک نااہل آفیسر ہے.

مشران نے کہا کہ ایم این اے اقبال آفریدی کو بار بار شکایات کیا گیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیتے اور جو لوگ ایم این اے اقبال آفریدی پر الزامات لگاتے ہیں وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منصف علی ، سعیداللہ اور ظاہر قوم پرستی کو ہوا دیکر اپنا ناکام سیاست چمکا رہے ہیں ۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہمارے بچوں کو کوئی نقصان پہنچا تو زمہ دار وادی تیراہ تحصیلدار داؤد ہوگاپریس کانفرنس کے شرکاء حاجی محمد اقبال ، حاجی لعل بادشاہ ، سپین گل ، علی اکبر ، حیات شاہ اور محمد خان سمیت دیگر شامل تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top