تیراہ کے عوام نے ھمیشہ ملک کیلئے قربانیاں دی ہے،شاہد آفریدی

FB_IMG_1595158518004.jpg
ذاکر آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے آپنے آبائی علاقہ بوٹان شریف ضلع خیبر کا دورہ کیا اورکرونا وبا سے متاثرہ ایک ھزار مستحق افراد شاھد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی راشن تقسیم کیا۔
شاھد خان آفریدی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے آبائی علاقہ بوٹان شریف آمد پر بہت خوشی محسوس ھو رھی ھے۔
انھوں نے کہا کہ علاقہ خیبر اور تیراہ کے عوام نے ھمیشہ ھر قسم کے نا مصائب حالات کاڈٹ کر مقابلہ کیا ھے اور مجھے امید ھے کہ عوام اس بار بھی اپنی روایت قائم رکھتے ھوئے بھت حوصلے اور ہمت سےعالمی وبا کا مقابلہ کرے گی۔
انھوں نے علاقہ خیبر کے عوام پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے محکمہ صحت اور حکومت کی جانب سے دی گئ ھدایات پر سختی سے عمل کریں۔
تعلیم کی اھمیت اجاگر کرتے ہوئے سابقہ کپتان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی قوم ترقی نھیں کر سکتی یھاں کے عوام کو چاھیئے کہ وہ آپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم پر بھی توجہ دیں ۔
شاھد خان آفریدی نے علاقہ بوٹان شریف اور ضلع خیبر دورہ کے دوران خصوصی تعاون پر ضلعی و پولیس انتظامیہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں انھوں نے آپنے والد کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
خیال رہے کہ دوسری طرف شاہد آفریدی کے وادی تیراہ کے موقع پر مقامی لوگوں نے آفریدی قبیلے کے ساتھ زیادتیوں پر اُن کے سامنے احتجاج بھی ریکارڈ کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ایک مقامی مشر نے قبیلے کیلئے آواز نہ اُٹھانے پر احتجاج کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top