ضلع لوئر دیر:تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی کیلئے صیام کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

3e642d01-ea62-418b-8c69-2e8381986e46.jpg

ٖدیر لوئر: کرکٹ کے ذریعے عوام میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے تحصیل ثمرباغ کے یونین کونسل کامبٹ میں دوسرا صیام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد علاقے کے لوگوں کو اس موذی مرض کے بارے میں شعور دینا ہے۔

ٹورنامنٹ کے ایک آرگنائزر حبیب اللہ نے "دی پشاور پوسٹ ” کو بتایا کہ صیام الدیں جو کہ ایف ایس سی کا طالب علم ہے اور پیدائش سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہم ہر سال اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے صیام الدین کی صحت کافی بہتر ہوا ہے اور اب وہ چاہتے ہیں کہ ہر سال اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے تاکہ وہ دوسرے لوگوں کو خوشیاں دے سکیں۔

آرگنائزر کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں پورے ضلعے سے 32 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں جس کا فائنل میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جس میں آخری دو بہترین ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹھاکرا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے 2018 میں پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں اس قسم کے خطرناک بیماری کے سدباب کے حوالے سے کافی شعور آچکا پے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top