غندل خان غندل کی شاعری تیسری کتاب "دا سہ اوشو” کی تقریب رونمائی

996180e4-5eaa-447f-aa63-8e95ba05dda7-1.jpg

پشاور : چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ضعیف العمر شاعر غندل خان غندل کی پشتو شاعری کی تیسری کتاب "دا سہ اوشو” کی تقریب رونمائی کی گئی۔ تقریب ممتاز شاعر اباسین یوسفزئی کی زیر صدارت میں باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوئی،جسمیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک سمیت کثیر تعداد میں شعراء صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا کہ کہ اے این پی شعراء اور ادیبوں کو اُن کا جائز حق دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریگی،اے این پی نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف فنکاروں اور شعراء کو مختلف طریقوں سے اعزازیوں سے نواز بلکہ شعراء اور فنکاروں کیلئے نشتر ہال کو بند کرانے کے بعد کھولنا بھی اے این پی کا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی تحاریک میں شعراء کا کردار انتہائی ضروری ہے،سیاتدان ہزار تقاریر کریں لیکن شاعر ایک شعر سے قوم میں نئی روح پھونکتی ہے،شعراء قوم کو سیدھا راستہ دکھانے کیلئے جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان مرکز ہر مکتب فکر کے شعراء کیلئے کھلا ہے،جو بھی شاعر جب بھی باچا خان مرکز میں کوئی تقریب کرنا چاہتا ہو تو باچا خان مرکز میں وہ بلامعاوضہ ہر قسم کے تقاریب کا انعقاد کرسکتا ہے۔

اس موقع پر ممتاز شاعر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ برسراقتدار آکر شعراء کو موقع فراہم کیے ہیں،باچا خان مرکز کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بلامعاوضہ شعراء کو پروگراموں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے شعراء پشاور سمیت ہر ضلع میں سرکاری ہالوں سے محروم ہیں،یہ پختون شعراء کی خوش قسمتی ہے کہ باچا خان مرکز نے اپنے دروازے شعراء کیلئے کھول رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

scroll to top