سیدرسول بیٹنی
ڈیرہ اسماعیل خان:تحصیل جنڈولہ کے سابق میئرامیدوار لائق زادہ بیٹنی نے کہا ہے کہ علاقے میں دیرپا امن کو بحال کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
گومل یونیورسٹی میں بیٹنی سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ بیٹنی گولڈن نائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دُنیا بھر میں جہاں بھی انقلاب آیا ہے تو اُن انقلابات کو لانے میں نوجوانوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔
لائق زادہ بیٹنی نے کہا کہ جب کسی بھی قوم پرجب بُرا وقت آیا ہے تو حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانان صف اول میں کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں عرصہ دراز سے امن کی صورتحال خراب ہے جس کی سب زیادہ نقصان نوجوان نسل کو پہنچا ہے اور بدامنی نے انکی تعلیمی سلسلہ کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔
سابق میئر امیدوار نے کہا کہ علاقے میں امن کو بحال کرنے کرنے مشترکہ حکمتی عملی بنائیں گے اور اپنے بنیادی اور انسانی حقوق کو حاصل کرکے دم لیں گے