سیدرسول بیٹنی
ڈیرہ اسماعیل خان:ضلع ٹانک سے رکن صوبائی اسمبلی عثمان خان بیٹنی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتی،بیٹنی بیلٹ کے اندر واقع تمام غیرآباد سکولوں کو دوبارہ آباد کرینگے،اساتذہ کرام اور دوسرے ملازمین اپنی اپنی فرائض احسن طریقے سے ادا کریں اور پیارو محبت سے بچوں کو پڑھائیں۔
گومل یونیورسٹی میں بیٹنی سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ بیٹنی گولڈن نائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دُنیا بھر میں جن اقوام نے ترقی کی ہے تو وہ صرف اور صرف تعلیم اور ہُنر کے بدولت کی ہے
عثمان بیٹنی نے کہا کہ ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں عرصہ دراز سے امن کی صورتحال خراب ہے جس کی سب زیادہ نقصان نوجوان نسل کو پہنچا ہے اور بدامنی نے انکی تعلیمی سلسلہ کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن کو بحال کرنے کرنے مشترکہ حکمتی عملی بنائیں گے اور اپنے بنیادی اور انسانی حقوق کو حاصل کرکے دم لیں گے۔